جموں کے کشتواڑ بس اڈے پر کار بم دھماکہ

جموں:جموںو کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں منگل کے روز ایک کار میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کشتواڑ کے ینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ سندیپ وزیر نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع میں ہردیال چوک پر واقع بس اسٹینڈ کے نزدیک ہونے والے اس کار بم دھماکے میں زخمی شخص کی شناخت راج کمار ساکن کیشوان کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یہ دھماکہ ان خبروں کی روشنی میان ہوا ہے جن میں کہاگیا ہے کہ لشکر طیبہ کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن اضلاع پر محیط وادی چناب میں انتہاپسندی کو زندہ کرنا چاہتی ہے۔

Title: blast in car parked at kishtwar bus stand one injured | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,

Leave a Reply