جموں کے بس اسٹینڈ پر بم دھماکہ،26زخمی

جموں : یہاں جمعرات کو دوپہر سوا بارہ بجے ایک بس اسٹینڈ پر بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 26افراد زخمی ہو گئے۔

جموں کے انسپکٹر جنرل پولس ایم کے سنہا کے مطابق یہ دھماکہ بم پھٹنے کا ہی ہے اور اس میں کم و بیش26افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں زیادہ تر بس ڈرائیور اور کنڈکٹرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولنسیں منگوا کر ان تمام زخمیوں کو فوری طور پر بغرض علاج گورنمنٹ میدیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔

پولس فوراً ہی جائے واردات پہنچ گئی اور علاقہ کی گھیرا بندی کر کے ثبوت اکٹھا کرنے شروع کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ پولس نے ہر زاویہ سے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس واردات کو انجام دینے والوں کاجلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔

جموں کے مین بس اسٹینڈ پر ہونے والا یہ دھماکہ بہت شدت کا تھا۔ابتدائی خبروںکے مطابق یہ بم ایک بس کے نیچے رکھا گیا تھا ۔لیکن یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ جس بس کے نیچے یہ بم رکھا گیا تھا اس میں مسافر تھے یا نہیں۔بس اسٹینڈ جموں کے عین وسط میں واقع ہے ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Blast at jammu bus stand in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.