کشمیر کے شوپیان میں نوجوان بی جے پی لیڈر گوہر احمد کا قتل

سری نگر: جموں و کشمیر ک شوپیان ضلع میں بی جے پی یوتھ ونگ کے لیڈر گوہر احمد کو انتہا پسندوں نے گلا کاٹ کرہلاک کر دیا۔ ایک پولس اہلکار کے مطابق30سالہ گوہر کی لاش جمعرات کی شام میں ان کے گھر سے 6کلومیٹر دور کیلورا میں ایک باغ میں پڑی پائی گئی۔گوہر شوپیان میں بونگام علاقہ کے رہائشی تھے۔ان کے جنازے میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
بی جے پی صدر امیت شاہ نے گولر کے قتل پر گیرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ انتہاپسند وادی کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل کا انتخاب کرنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ بی جے پی مقتول گوہر کے لواحقین کے ساتھ کھری ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں انتہاپسندوں کے ذریعہ گلا کاٹ کر قتل کرنے کی یہ دوسری واردات ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp youth leader killed by terrorists in kashmirs shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply