وزیر اعظم جموں میں 35ہزار کروڑ روپے کے پراجکٹوں کا افتتاح کریں گے

جموں:وزیر اعظم نریندر مودی عنقریب جموں و کشمیر کا دورہ کرکے وہاں مختلف پراجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
اتوار کے روز جموں میںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے پریس کانفرنس کر کے کہاکہ جن پراجکٹ کا وزیر اعظم کے دست مبارک سے افتتاح کیا گیا تھا وہ چالو کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔اب صرف جموں میں 35ہزار کروڑ روپے کے پراجکٹوں کا افتتاح ہوگا۔
لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے مادھو نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہے اور جموں میںہونے والی ریلی اس ضمن میں اہم رول ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جموں میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے۔
ہم اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہیں ۔ ا ب یہ ا لیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ امکانات یہی ہیںکہ پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تنہا لڑے گی اور پھر کچھ حلیفوں کے ساتھ مل کر ایک مستحکم حکومت تشکیل دے گی۔
رام نے مزید کہا کہ ہم نے ریاست میں اپنے دور حکومت کے دوران کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا نقشہ تیار کیا تھاس لیکن سیکورٹی کے تناظر میں اس پر عمل آوری نہ ہو سکی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp will form stable government with some friends in j k ram madhav in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment