کشمیری پنڈتوں کو مسلمانوں سے کوئی خطرہ نہیں:پنڈت بھوشن بزاز

نئی دہلی:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزاز نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور وہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کا مکمل ساتھ نبھا رہے ہیں۔
نئی دہلی میں انڈین ڈیموکریٹک فرنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھوشن بزاز نے کہا کہ گزشتہ 26 برسوں کے دوران ریاست کا ہر باشندہ کسی نہ کسی طور پر متاثر ہوا ہے لیکن اس کا کوئی بھی اثر ہندو مسلم اتحاد پر نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کے باوجود کہ پنڈت برادری ریاست میں اقلیت میں ہے اسے کبھی بھی مسلم اکثریت سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا ۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhushan bazaz speach at indian democratic front in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply