وزیر اعظم کشمیر کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوری قدم اٹھائیں: پنڈت بھوشن بزاز

نئی دہلی:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزاز نے وادی کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر شدید تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے یہاں وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے بگڑتے ہوئے حالات کو سنبھالنے کے لئے فوری اقدام اٹھائیں۔
پنڈ ت بزاز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی سمیت تین دہشت گردوں کے مارے جانے کے ٹھیک اگلے دن سے وادی میں پولیس کارروائیوں میں ایک سو سے زیادہ لوگوں کی ہلاکت اور دس ہزا رسے زیاد ہ لوگوں کے زخمی ہونے پر نہایت افسوس اور دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔ بھوشن بزاز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ فوج او رفورسیز کی کارروائی کی انکوائری کروانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر بھوشن بزاز نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ حریت کانفرنس لیڈروں سے بامعنی مذاکرات کا آغازکریں تاکہ وادی میں صورت حال کو معمول پر لانے میں مدد ملے اور بے قصوروںکی ہلاکتوں کو روکا جاسکے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bhushan bazaz expresses concern over kashmir situation in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply