حریت کانفرنس اجلاس میں پیلٹ گنوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

سری نگر: وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے حقوق بشر کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جموں کشمیر میں پیلٹ گن کی قہر انگیزیوں سے متعلق رپورٹ کو حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقوق بشر کے عالمی اداروں اور انصاف پسند اقوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن جیسے مہلک اور انسان کش ہتھیار پر پابندی اور کشمیر میں ہر طرح کی انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے حکومت ہندوستان پراپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔
حریت نے کہا کہ کشمیر میں پر امن جلوسوں پر اندھا دنداور راست فائرنگ اور مہلک پیلٹ گن کے استعمال سے نہتے شہریوں کو شدید زخمی اور ان کی آنکھوں کی بینائی چھینی جا رہی ہے۔ پیلٹ گن زیادہ مہلک اور خطرناک ہتھیارہے جس سے اب تک ہمارے سینکڑوں نوجوان شدید زخمی اور ناکارہ بنادیے گئے ہیں اور بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔
حریت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس جمعرات کو یہاں حریت صدر دفتر پر چیئرمین میرواعظ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں حریت ایگزیکٹو اراکین پروفیسر عبد الغنی بٹ ، بلال غنی لون، محمد مصدق عادل اور مختار احمد وازہ نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی، تحریکی و تنظیمی صورتحال کے مختلف پہلوو¿ں پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ban pellet guns says hurriyat conference in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply