کشمیر میں برفیلی چٹانیں کھسکنے سے5 ہندستانی فوجی لاپتہ

سری نگر: جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے قریب دو چوکیاں برفیلی چٹانوں کے کھسکنے سے ہندوستانی فوج کے پانچ جوان لاپتہ ہو گئے۔دو جوان پیر کی شام میں کپواڑہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں اور تین جوان منگل کی صبح بانڈی پورا ضلع کے گریز سیکٹر سے لاپتہ ہوئے۔ایک پولس اہلکار کے مطابق خطہ میں زبردست برفباری کے باعث بچاو¿ مہم میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق گریز علاقہ میں زبردست برفباری سے 5فٹ برف جم گئی۔یہ برفباری منگل کی صبح تک جاری رہی۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال فروری میں جموں و کشمیر میں سیاچن کے شمالی گلیشیر میں چٹانیں کھسکنے سے 10فوجی جوان لاپتہ ہو گئے تھے۔یہ جوان 5800میٹر کی بلندی پر گشت کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ جنوری 2016میں برفیلی چٹانیں کھسکنے سے چار فوجی جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

Title: avalanche hits army posts on loc five soldiers missing | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply