کشمیر کے اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ،4اہلکار زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں انتہاپسندوں نے سینٹرل ریزرو پولس فورس(سی آر پی ایف) کی گشت پر نکلی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا جس میںکم از کم5جوان ہلاک ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق یہ واردا ت صبح ساڑھے آٹھ بجے اننت ناگ ضلع کے لازی بل میں اس وقت ہوئی جب سی آر پی ایف کی96بٹالین کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کرانتہاپسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تین سی آر پی ایف اہلکار انتہا پسندں کی گولی لگنے سے اور دو گاڑی کے چکنا چور ہونے والے شیشوں کی کرچیان جس میں گھس جانے سے ہوئے۔ انتہا پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

Title: at least 5 crpf jawans injured in anantnag terrorist attack | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply