جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں مسافر بس برفیلے تودے سے ٹکرا کرکھائی میں جا گری، 4 ہلاک

جموں:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اس وقت کم از کم 4افراد ہلاک اور 10دیگر زخمی ہو گئے جب ایک منی جس میں وہ سفر کر رہے تھے ایک کھائی میں جا گری۔ پولس کے ترجمان نے بتایا کہ بانیہال سے بھدرواہ کی طرف جانے والی یہ منی بس ڈانڈی نالہ کے نزدیک ایک برفیلے تودے سے ٹکرا گئی ۔
ڈرائیور کا ہاتھ بہک گیا اور اسٹئیرنگ وہیل اس کے قابو سے باہر ہو گیا جس سے بس بے قابو ہو کر 800 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں چار مسافروں کی موت ہوگئی اور 10 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولس کی ٹیم کو جائے حادثہ کے لئے روانہ کردیا گیا ہے اور راحت رسانی آپریشن زوروں پر ہے۔

Title: at least 4 killed 10 injured as mini bus falls into gorge in doda | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,

Leave a Reply