تقریباً370 کشمیری نوجوان پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیلوں میں قید: محبوبہ مفتی

جموں:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 370 کشمیری نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ریاست کی مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔
محترمہ مفتی نے پیر کو یہاں ریاستی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں کہا ’ اس وقت 370 نوجوان جیلوں میں ہیں جن پر کشمیرمیں کشیدگی کے دوران پی ایس اے عائد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مزید کاروائی کے لئے مقدمات کا جائزہ لے رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ پتھراؤمیں ملوث ان افراد کے مقدمات بھی زیر غور ہیں جن کے خلاف سخت نوعیت کے کیس درج نہیں ہیں اوروہ حالیہ کشیدگی سے پہلے کبھی بھی سیکورٹی فورسوں پر پتھراؤ کرنےمیں ملوث نہ رہے ہوں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 370 youths languishing in jails under psa mehbooba in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply