جموں و کشمیر میں منی بس دریائے چناب کے قریب ایک کھائی میں جا گری13ہلاک

جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں اس وقت ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں کم ا زکم13افراد ہلاک اور 13 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے جب ٹھاکری علاقہ میں ایک منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کردریائے چناب سے متصل علاقہ میں ایک300فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

موصول اطلا ع کے مطابق اس بس میں 25افراد سوار تھے۔پولس نے بتایا کہ اس بات کا سراغ لگانے کے لیے کہ اس میں کہیں25سے زیادہ مسافرتو نہیں تھے تلاش کا کام شروع کر دیاگیا۔

زخمیوں کو بلا تاخیر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کشتواڑ کے پولس سپرنٹنڈنٹ انگریز سنگھ رانا نے کہا کہ 13افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے اور ضلع انتظامیہ نے زخمیوں میں شدید طور پر زخمی مسافروں کو بذریعہ طیارہ جموں بھیج دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو5لاکھ روپے اور زخمیوںکو50ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 passengers killed as vehicle falls into gorge in jammu and kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply