جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب میں گاڑی جا گری،13ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق منگل کی صبح جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب میں اس وقت کم ا زکم13افراد ڈوب کر ہلاک اور ایک پانچ سالہ بچہ زخمی ہو گیا جب وہ گاڑی ،جس میں یہ لوگ سفر کر رہے تھے دریا میں جا گری۔

ایک مقامی پولس اہلکار نے بتایا کہ یہ گاڑی ، جس میں زیادہ تر پاڈیر علاقہ میں ماچل ماتا یاترا سے واپس آنے والے یاتری تھے، گلاب گڑھ سے کشتواڑ جا رہی تھی ۔پولس افسر نے بتایا کہ انہیں جو تفصیل موصول ہوئی ہے اس سے معلوم ہوا ہے کہ اس سانحہ میں 11افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

افسر نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد ہی ہلاک اور زخمی افراد کی شناخت ہو سکے گی۔فوج، پولس اور مقامی رہائشی بچاو¿ کے کام میں مصروف ہیں۔یونین روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کی وزارت کے مطابق ہندوستان میں2016میں ہر گھنٹے 55سڑک حادثات اور17افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 dead as vehicle plunges into chenab river in j ks kishtwar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply