شمالی کشمیر کے اڑی سیکٹرمیں پانچ درانداز مارے گئے

بارہمولہ:پاکستان فوج کی لائن آف کنٹرول سے مسلح دراندازوں کو ہندوستان میں داخل کرنے کی ناپاک کوششوںکو ہندوستانی سیکورٹی فورسز تسلسل سے ناکام بنانے میں کامیاب ہو رہی ہے ۔ اور گذشتہ4روز کے دوران ہندوستانی سیکورٹی فورسز گوریز ، ماچھل، نوگام اور اڑی سیکٹروں میں ایل او سی پر 13مسلح دراندازوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔تازہ ترین واقعہ میں شمالی کشمیر میں بارہ مولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں دراندازی کر تے ہوئے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
بریگیڈیئر وائی ایس ایلاوت نے اڑی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش میں مارے گئے دہشت گرد ایک فدائین گروپ سے وابستہ تھے اور سال 2016 میں اڑی میں واقع فوج کے کیمپ میں حملے کی طرح دوسرے حملے کرنے کی کوشش میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ اے کے 47 رائفلیں سمیت دھماکہ خیز مادہ برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ96گھنٹے کے دوران اڑی سمیت کپواڑہ ضلع کے نوگام اور ماچل میں دہشت گردوں کی دراندازی کا یہ پانچواں واقعہ ہے، جسے فوج نے ناکام کر دیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 armed pakistani intruders killed in last 96 hours on loc by indian security forces in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply