جموں و کشیر میں بس 100میٹر گہری کھائی میں جا گری،12ہلاک متعدد زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ریاست میں پیر پنجل وادی کے پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل کے لیرا میں صبح سوا نو بجے اس وقت ہو اجب ایک بس بے قابو ہو کر 350فٹ گہرے کھڈ میں گر گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ لوران سے پونچھ جارہی بس کا اسٹئیرنگ وہیل اس وقت ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا جب بس ایک موڑ کاٹ رہا تھا ۔چونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اس لیے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔دریں اثنا پونچھ کے ڈی ڈی سی راہل یادو نے بتایا کہ ہم نے 11ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور34زخمیوں کو بغرض علاج مختلف اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن زخمیوں کی حالت نازک ہے انہیں ہوائی ایمبولنس کے ذریعہ بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو بھرپور طبی امداد پہنچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔پونچھ کے بلاک میڈیکل افسر سید مشتاق حسین نے بھی بتایا کہ11افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 killed as bus falls into gorge in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.