کشمیری انتہا پسندوں کے حملوں میں 3پولس اہلکار ہلاک

سری نگر: کشمیر ی انتہاپسندوں نے جموں و کشمیر کی موسم گرما کے دارالخلافہ سری نگر میں دوگھنٹے کے دوران دو ایسے جان لیوا حملے کیے کہ اس میں 3پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک پولس افسر بھی ہے۔
انتہا پسند شہید ہونے والے پولس اہلکاروں میں سے ایک کی رائفل بھی لے گئے۔انتہا پسندوں نے پہلا حملہ صبح دس بج کر 45منٹ پر سری نگر کے زیدی بل علاقہ میں کیا جہاں انہوں نے دو پولس والوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔
ایک پولس افسر نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے زیدی بل علاقہ میں حضرت بل درگاہ اور سورہ میں ایس کے آئی ایم ایس اسپتال سے ملانے والے راستے مل اسٹاپ پر تعینات دو پولس اہلکاروں پر قریب سے گولی چلا دی۔
دونوں نے ہی موقع پر دم توڑ دیا۔ ان دونوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام محمد اور ہیڈ کانسٹبل نذیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔یہ مقتول افسران زیدی بل تھانہ پر تعینات تھے۔دوسرا حملہ انتہا پسندوں نے پیریم پورہ ۔

حیدر پورہ بائی پاس روڈ پر ٹینگ پورہ میں کیا جس میں جموں و کشمیر پسماندہ طبقات محمد عبداللہ چٹوال کا ذاتی محافظ تن کانسٹبل محمد صادق گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے بٹامالو پولس ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: asi among three policemen killed in militant attack in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply