گورنر وورہ کے دورہ کشمیر یونیورسٹی کے دوران طلبا نے ”واپس جاؤ“کے نعرے لگائے

سری نگر:کشمیر یونیورسٹی طلبا نے منگل کے روز ریاستی گورنر این این ووہرا کے دورہ یونیورسٹی کے موقع پر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر ووہرا جو کہ کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، یونیورسٹی احاطے میں تعمیر شدہ نئی عمارتوں کا افتتاح اور انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹیڈیز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے وہاں آئے ہوئے تھے۔ تاہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم درجنوں طالب علموں نے کالعدم طلبہ یونین ’کشمیر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین‘کے بینر تلے انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اسٹیڈیز کے باہر دھرنا دیکر کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔
طلبا نے اس موقعے پر ’گو انڈیا گو بیک‘ اور ’ہم کیا چاہتے آزادی‘ کے نعرے لگائے۔ طلبا نے بتایا کہ وہ کشمیر میں ہورہی شہری ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاجی طلبا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’گو انڈیا گو بیک‘، ’وی وانٹ فریڈم‘ اور ’ہم مزاحمتی (علیحدگی پسند) قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں‘ اور دوسری تحریریں درج تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریب ختم ہونے کے بعد جب گورنر ووہرا کا قافلہ واپس راج بھون کی طرف روانہ ہوا تو احتجاجی طلبا پرامن طور پر منتشر ہوئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: As governor vohra visits kashmir university students raise go india go back slogans in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply