پانچ سو کشمیری پنڈتوں کا قافلہ میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کے لیے جموں سے وادی روانہ

جموں: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دینے کے لئے جمعرات کو 500 سے زائد کشمیری پنڈت جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوئے۔ وادی کی طرف روانہ ہونے والے کشمیری پنڈت جمعرات کی صبح یہاں نگروٹہ علاقہ میں واقع جگتی ٹاون شپ میں جمع ہوئے۔ ’ماتا کھیر بھوانی کی جئے‘کے نعروں کے بیچ کشمیری پنڈت اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں سوار ہوکر وادی کی طرف روانہ ہوئے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ’ایس آر ٹی سی کی 16 بسیں جن میں 500 سے زائد پنڈت سوار ہیں، تولہ مولہ کی طرف روانہ ہوئی ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ بسوں کا قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست میں وادی کی طرف روانہ ہوا ہے۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ صوبائی کمشنر جموں مندیپ بھنڈاری نے بسوں کے قافلے کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ایک کشمیری پنڈت انیل دھر نے بتایا ’وادی کی صورتحال جیسی بھی ہو، ہم تولہ مولہ میں کھیر بھوانی کی مندر میں حاضری کے لئے وہاں ضروری جائیں گے‘۔ پری تکشہ کول نامی ایک طالبہ نے بتایا ’پوری کشمیری پنڈت برادری کو ماتا کھیر بھوانی سے عقیدت ہے‘۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ کھیربھوانی مندر میں جمعہ کو شروع ہونے والے سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ میلہ کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 500 kashmiri pandits left for valley to celebrate kheer bhawani festival in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply