ایل او سی سے پونے پانچ سو انتہا پسندہندستانی سرحد میں گھسنے کی تاک میں :لیفٹننٹ جنرل انبو

اودھم پور:شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے آج کہا کہ کنٹرول لائن کے پار سے 475 شورش پسند ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی تاک میں ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل انبو نے یہاں شمالی کمان کی ایک تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایا، ” سرجیکل اسٹرائک کے بعد کنٹرول لائن کے پاس دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں اور ان کے اڈوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔” انہوں نے کہا، ” کنٹرول لائن کے پار سے 475 شورش پسند کسی بھی وقت ہندستانی سرحد میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ” فوجی کمانڈر نے کہا، “کشمیر میں کنٹرول لائن کو پار کرنے کے لئے کم از کم 250 شورش پسند ہندستانی سرحد میں گھسنے کی تاک میں ہیں ، جبکہ جموں علاقہ میں پیر پنچال کی مخالف سمت سے 225 شورش پسند بھی سرحد پار سے ہندستانی سرحد میں گھسنے کی تاک میں ہیں۔ پیر پنچال علاقہ راجوری اور پنچھ ضلعوں سے متصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز شورش پسندوں دباو¿ جاری رکھیں گی۔ ایک سال میں سیکورٹی فورسز نے 144 شورش پسندوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں کئی انتہاپسند تنظیموں کے چوٹی کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 475 militants waiting to sneak into indian territory from loc lt gen anbu in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply