وزیراعظم خصوصی وظیفہ اسکیم کے تحت 13 ہزار کشمیری طلباکا اندراج

سری نگر:جموں وکشمیر میں وزیراعظم خصوصی وظیفہ اسکیم (پی ایم ایس ایس ایس) کے تحت امسال قریب 13 ہزار طالب علموں نے مختلف کورسوں میں داخلہ لینے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ دوسری جانب آل انڈیا کونسل فارٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای) نے جمعرات کو ایک اہم پیش رفت کے تحت پی ایم ایس ایس ایس کے تحت انجینئرنگ میں ڈپلو ما ہولڈوروں کے لئے لیٹرل انیٹری انڈر گریجویٹ کورسز کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہجانکاری آج یہاں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دی گئی جس کی صدارت اعلیٰ تعلیم کے کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون نے کی۔
یہ میٹنگ پی ایم ایس ایس ایس کے تحت آن لائن رجسٹریشن کی صورتحال اور طلبا کی کونسلنگ کے خدو خال وضع کرنے کے لئے طلب کی گئی تھی۔ میٹنگ میں سیکرٹری اسکولی تعلیم فاروق احمد شاہ، اے آئی سی ٹی ای کے مشیر برائے نئی دلی دلیپ ایس مل کھاڑے، ڈائریکٹر کا لجز جے اینڈ کے ، ناظم تعلیم کشمیر ، ناظم تعلیم جموں اور تکنیکی تعلیم محکمہ ، جے اینڈ کے سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن ، جے اینڈ کے ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن اور متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی سی ٹی نے ریاست کے ان طالب علموں جنہوں نے انجینئرنگ میں ڈپلو کیا ہے کو پی ایم ایس ایس ایس کے دائرے میں لانے پر اصولی طور اتفاق کیا ہے جو میرٹ کی بنیاد پر عمومی کاؤنسلنگ کے ذریعے بی ٹیک اور بی ای میں داخلہ حاصل کریں گے۔
میٹنگ میں بتایا گیا پی ایم ایس ایس ایس کے تئیں طلبا کا رجحان مد نظر رکھتے ہوئے اے آئی سی ٹی ای نے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 31 مئی 2017 تک توسیع کی ہے۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ تدریسی سال 2017-18 کے لئے پہلے ہی 13000 طلبا نے اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ داخلہ کے لئے کاؤنسلنگ کا عمل اگلے ماہ شروع ہوگا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 13000 students register for pmsss in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply