جموں اور سانبا میں انتہا پسندوں کے ساتھ تصاد م میں جے سی او اور بی ایس ایف اہلکار انتہا پسندوں زخمی

جموں:جموں و کشمیر کے جموں اور سانبا اضلاع میں آج صبح سویرے ہونے والی مڈبھیڑکے دوران جنگجوؤں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور بی ایس ایف کے ایک جوان زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے صبح سویرے جموں شہر کے مضافات میں واقع فوج کی 166 رجمنٹ پر حملہ کیا۔
انتہا پسند جنگجووں نے فوج کے کیمپ پر فائرنگ کی ، جس کے بعد انکاؤنٹر کرکے ان پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ انتہاپسند جنگجوؤں کے ساتھ انکاؤنٹر میں فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے، جس میں ایک جونیئر کمیشن آفیسر زخمی ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کردی گئی ہے۔ پولس آفیسر نے بتایاکہ شہر کے پرانے راستے کو بند کردیا گیا ہے اور احتیاطی طورپر صرف نئے روٹ پر گاڑیاں لے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
جموں کے ڈپٹی کمشنر نے فوج کے انکاونٹر کے پیش نظر نگروٹا تحصیل کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ آج سویرے ایک دوسرا انکاؤنٹر رام گڑھ سیکٹر کے چملیال علاقے میں ہوا ہے جس میں جنگجوؤں نے مبینہ طورپر پاکستانی سرحد کی طرف سے رام گڑھ میں واقع بی ایس ایف کے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان کو چوٹیں آئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان کی شناخت سنجے کمار کے طورپر کی گئی ہے جن کو جموں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاقے میں چھپے ہوئے انتہا پسندوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armys jco bsf jawan injured in infiltration bid in samba sector in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply