کشمیر میں مسلح تصادم میں شہید ہونے والے چاروں کو فوج کا زبردست خراج عقیدت

سری نگر: فوج نے منگل کو شمالی کشمیر میں جنگجوؤں کے ساتھ دو مختلف جھڑپوں میں شہید ہونے والے چار فوجیوں بشمول ایک میجر کو بدھ کے روز یہاں منعقدہ پھول چڑھانے کی تقریب میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ شمالی کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے چار جوانوں، کو آج یہاں فوج نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا ’شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت یہاں بادامی باغ فوجی چھاونی میں منعقدہ پھول چڑھانے کی تقریب میں پیش کیا گیا‘۔ راجیش کالیا نے کہا کہ چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کی موجودگی میں جاں بحق ہوئے فوجیوں میجر ستیش دہیا، رائفل مین روی کمار، پیرا ٹروپر دھر میندر کمار اور گنر آشتوش کمار کی لاشوں پر پھول مالائیں چڑھائیں۔ خیال رہے کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور ہندواڑہ میں منگل کو ہونے والی دو مختلف جھڑپوں میں 4 فوجی اور 4 جنگجو ہلاک ہوئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army pays tribute to 4 soldiers martyred in 2 encounters in north kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply