کشمیر میں مسلح تصادم میں شہید فوجی اہلکار کو سری نگر میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گونڈ میں جمعرات کو صبح صادق سے قبل انتہاپسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی اہلکار کو جمعہ کے روز سری نگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس تصادم میںلشکر کمانڈر چھوٹا لشکری عرف آصف ملک عرف ابو اوامہ مارا گیا۔ فوج کے 19آر آر کے اہلکار ہیپی سنگھ شہید ہو گئے۔24سالہ ہیپی سنگھ رم نگر بٹھنڈا کے رہائشی تھے۔ ان کا جسد خاکی جمعہ کوہی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں پہنچ گیا۔ اسی یونٹ کے دو اہلکار بھوپندر سنگھ اور کلونت سنگھ شدید زخمی ہیں۔

انہیں علاج کے لیے ملٹری ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔تصادم میں مارا گیا چھوٹا لشکری کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کے علاوہ سلامتی دستوں پر بھی کئی حملوں میں ملوث تھا۔دریں اثنا وادی میں سلامتی دستوں کی تابڑ توڑ کارروائیوں کے خلاف احتجاج میں علیحدگی پسندوں نے جمعہ کے روزز بند کی پکار دی ۔

سخت گیر حریت کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی ، اعتدال پسند حریت چیرمین عمر فاروق اور جے کے ایل ایف سربراہ یٰسین ملک کی قیادت والے مشرکہ مزاحمتی قیادت کیجانب سے تمام بازار اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army pays floral tribute to soldier martyred in anantnag encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment