شوپیان ضلع میں ہشت گردوں کی گولیوں سے ہلاک لیفٹننٹ عمر فیاض کو سپرد خاک کر دیا گیا

سری نگر : جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں انتہا پسندوں نے جس فوجی افسر کو اغوا کر کے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اسے آج سپرد خاک کر دیا گیا ۔سر کاری ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے بدھ کی شب اس وقت لیفٹننٹ عمر فیاض پارے کو شوپیان ضلع کے ہرمین علاقہ میں ایک گاؤں سے اغوا کرلیا جب وہ ایک رشتہ دار کی شادی کی ایک تقریب میںشرکت کے لیے وہاں گیا تھا ۔
لیکن تھوڑی ہی دیر بعد ہرمین چوک پر اس وقت خوف پھیل گیا جب مقامی لوگوں کو اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ اطلاع ملتےہی پولیس وہاں پہنچی اور شناخت کے لئے لاش کو لے گئی۔ مرنے والے کا نام عمر فیاض تھا ، وہ حال ہی میں فوج میں شامل ہوا تھا اور رخصت پر تھا۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی انتہاپسندتنظیم نے اس کی ہلاکت کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army officer umar fayaz shot dead by terrorists in kashmirs shopian district laid to rest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply