سرحد پر پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ میں فوجی افسر سمیت دو ہلاک،3زخمی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پیر کے روز پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی علاقہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) اور ایک سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں بھی ایک جے سی او اور ایک ہیڈ کانسٹبل شامل ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’پاکستانی فوج نے پیر کی صبح کرشنا گاٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں پر راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (آر پی جی) داغے‘۔ انہوں نے بتایا کرشنا گاٹھی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے بی ایس ایف کی چوکیوں پرراکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے شدید حملوں کے نتیجے میں تین اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر فوجی طبی مرکز منتقل کیا گیا ، تاہم فوج کا جے سی او اور بی ایس ایف کا ہیڈکانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے ہونے والے شدید حملوں میں زخمی ہونے والے تیسرے اہلکار (بی ایس ایف) کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گولہ باردی کا سلسلہ اب رک گیا ہے۔

Title: army officer bsf personnel killed in pak firing in jammu and kashmir | In Category: کشمیر  ( kashmir )
Tags: , ,

Leave a Reply