کشمیر کے شوپیان ضلع میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں میجر سمیت دو فوجی ہلاک

سری نگر:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جمعرات کی صبح اس وقت فوج کا ایک میجر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگیا جب سیکورٹی فورسز کی ایک سرچ پارٹی پر دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ میں ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ہے۔ایک سینیئر پولس افسر کے مطابق شوپیان ضلع کے زئی پورہ علاقہ میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد فوج نے ان کی تلاش شروع کی ۔
فوجی پارٹی ان کی تلاش کی مہم چلا ہی رہی تھی کہ دہشت گردوں نے نشانے کی زد میں آتے ہی سرچ پارٹی پر اچانک اپنی کمین گاہ سے فائرنگ شروع کر دی۔جس میں تین فوجی بشمول افسر زخمی ہو گئے ۔ ان تینوں کو فوری طور پر سری نگر کے آرمی ہاسپٹل منتقل کیا گیاجہاں ان میں سے دو نے زخموںکی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army major jawan killed in gunbattle with terrorists in kashmirs shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply