ہندوستانی فوج کی پونچھ سیکٹر میں جوابی کارروائی،7 پاکستانی فوجی ہلاک

نئی دہلی: فوج نے کہا ہے کہ اس نے جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منھ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ان میںسے چار فوجیوںکی ہلاکت کی پاکستان نے ٹوئیٹ کے ذریعہ توثیق کر دی۔فوج نے نے یہ کارروائی ہفتہ کو راجوری ضلع میں پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد کی۔
ایک سینیئر فوج افسر کے مطابق ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کے خلاف یہ کارروائی پونچھ ضلع کے میندھر سیکٹر مین ایل او سی پر جگلوتے علاقہ میں کی۔علاوہ ازیں سلامتی دستوں نے جیش محمد کے چھ دہشت گردوںکو بھی ہلاک کر دیا۔ جموں و کشمیر کے پولس ڈائریکٹر جنرل ایس پی ویدنے کہا کہ جائے وقوعہ پر چھ لاشیں پائی گئی ہیں۔
وہ جیش محمد کے انتہاپسند تھے اور موصول اطلاع کے مطابق وہ خودکش حملہ آور تھے۔وید نے کہا کہ گذشتہ کچھ روز سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ اڑی سیکٹرسے دراندازی کی کوششیں کرنے کا امکان ہے۔ اس لیے فوج، جموں و کشمیر پولس اور سی ر پی ایف نے مورچے لگا کر اس کوشش کو ناکام بنانے کا منصوبہ بنایا اور ایک مورچے پر ان دراندازوں سے مڈ بھیڑ ہوگئی اور یہ سب مارے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army kills 7 pakistani soldiers injures 4 along loc in retaliatory action in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply