ایل او سی پر پاکستان کی پھر بلا اشتعال فائرنگ میں ہندوستانی فوجی ہلاک

 راجوری :جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر میں جمعہ کے روز سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں گذشتہ نصف شب کو بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی‘۔ جس میں 8 سکھ لائٹ انفینٹری سے وابستہ بختاور سنگھ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی جوان کو راجوری میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے بتایا ’فائرنگ کا سلسلہ اب رک گیا ہے‘۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران راجوری اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی پر جنگ بندی کی پے درپے خلاف ورزیاں کی گئیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army jawan killed in pakistan firing along loc in j k in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply