راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ، ہندوستانی فوجی جوان شہید

جموں:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سرحد پار سے فائرنگ میں فوج کا ایک جوان آج شہید ہو گیا جبکہ ہندوستانی فوجی جوانوں کی جوابی کارروائی میں کئی پاکستانی چوکیوں کو نقصان پہنچا۔
فوج کے ایک سینئر افسر نے یہاں بتایا کہ نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی پر شام کو کی جانے والی فائرنگ میں ایک جوان شدید زخمی ہو گیا جس کی بعد میں موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں کئی پاکستانی چوکیوں بھی نقصان پہنچا۔ فارورڈ علاقوں میں بھاری گولہ باری جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستانی فوج نے راجوری کے نوشیرہسیکٹر اور پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں مارٹر اور خود کار ہتھیاروں سے بغیر اشتعال کے فائرنگ کی تھی۔ ہندوستانی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔
پاکستانی فوجیوں نے راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں صبح کو بغیر کسی اشتعال کے ہندوستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی، جس پر ہندوستان کی طرف سے مناسب جوابی کارروائی کی گئی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army jawan killed in pak firng in naushera sector in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply