پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں ہندستانی فوجی ہلاک

سری نگر: (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’کپواڑہ کے کیرن میں سرحد پار پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں بدھ کے روز پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا ’فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔ اگرچہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر نذدیکی طبی مرکز لے جایا گیا، تاہم وہاں اسے مردہ قرار دیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکار سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army jawan killed in ceasefire violation by pakistan in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply