ایل او سی پر فوجی اہلکار کی خود کشی

جموں: جمو ں و کشمیر کے لائن آف کنٹرول والے علاقے راجوی ضلع کے قریب ایک فوجی جوان نے اپنی ہی بندو ق سے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ کل شام ڈیوٹی پر تعینات لام علاقے میں 5 راشٹریہ رائفل کے جوان وشال لوہار نے کل شام لائن آف کنٹرول کے قریب نوشیرہ سیکٹر میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ وشال کے ساتھی جائے واقعہ پرپہنچے تو وشال خون میں لت پت تھا۔ وشال کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔فوج نے اس معاملہ کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے۔33سالہ جوان کرناٹک کا رہائشی تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army jawan commits suicide in rajouri in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply