ایل او سی پر در اندازی کی 3 بڑی کوششیں ناکام، 7 درانداز اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

سری نگر:فوج نے شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے دراندازی کی تین بڑی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 7 دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم دراندازوں کے ساتھ گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دراندازوں کے خلاف تین مختلف مقامات پر آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا ’ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے جمعرات کو علی الصباح نوگام سیکٹر میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے انتہاپسندوںکے ایک گروپ کو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا‘۔
تاہم جب دراندازی کرنے والوںکو للکارا گیا اور ہتھیار ڈالنے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا، جس میں 3 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ دراندازوں کی فائرنگ کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔ ایسی ہی ایک کوشش کے تحت قریب چھ جنگجوؤں نے جمعرات کی صبح اوڑی سیکٹر میں سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ تاہم جب ایل او سی پر تعینات فوجیوں نے انہیں سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا اور انہیں للکارا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں بذریعہ طیارہ سری نگر میں بادامی باغ فوجی چھاونی میں واقع فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army foils intrusion bid near loc 7 intruders 1 soldier killed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply