فوج نے ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک انتہا پسند ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے پاس پھر سے دراندازی کی کوشش کو سلامتی دستوں نے ناکام کردیا۔ اس دوران مڈبھیڑ میں ایک انتہا پسند مارا گیا۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سلامتی دستوں نے اڑی سیکٹر میں زوراور علاقے میں پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی طر ف سے ایک انتہا پسند کو ہندستانی سرحد میں داخل ہوتے دیکھا۔
سلامتی دستوں نے اسے للکارا اور خودسپردگی کے لئے کہا۔ لیکن انتہا پسند نے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں سلامتی دستوں نے بھی فائرنگ کی جس میں انتہا پسند ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم جاری ہے اور اضافی سلامتی دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army foils infiltration bid along loc 1 militant killed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply