پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہندوستانی علاقہ میں گھسنے کی کوش ناکام بنادی گئی

سرینگر: فوج کے ایک بیان کے مطابق اتوار کے روز جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول سے متصل فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر کو فائرنگ سے للکار کر واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

اس ضمن میں جاری ایک ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو ہندوستانی فضائی حدود میں پرواز کرتے دکھایا گیا ہے۔ فوجی بیان میں مزید کہا گیا کہ محاذی چوکیوں پر فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے تعینات سنتریوں نے ہلکے اسلحہ کا استعمال کر کے ہیلی کاپٹرم کے پائلٹ کو ہیلی کا پٹر کو اپس پاکستانی علاقہ میں لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

بعد ازاں پاک مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مظفر آباد میں نیوز چینلوں کو بتایا کہ وہ اپنے کابینی رفقا کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے جارہے تھے کہ ہندوستانی فوجوں نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ ہیلی کاپٹر ”آزاد کشمیر“ کی حدود میں تھا۔

دوسری جانب جموں میں دفاع ترجمان لیفٹننٹ کرنل دیوندر آنند نے کہا کہ ہیلی کپاٹر نے دوپہر12بج کر10منٹ پر ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ہندوستانی سنتریوں نے فائرنگ کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس ہیلی کاپٹر میں پاک مقبوضہ کشمیر کی اہم شخصیات سوار ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army fires at pak copter in indian space in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment