کشمیر میں فوجی بھگوڑا سمیت حزب المجاہدین کے دو انتہاپسند مسلح تصادم میں ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سفنا گیری زینا پورا میں سلامتی دستوں کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے دو انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان مین ایک فوجی بھگوڑا بھی شامل ہے۔

فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں کچھ انتہاپسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولس اور سلامتی دستوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صبح صادق سے عین قبل اس گاؤں کا محاصرہ کر کے انتہاپسندون کی تلاش میں گاؤں چھاننا شروع کیا۔

گاؤں میں تلاشی جاری تھی کہ وہاں روپوش انتہاپسندوں نے تلاش پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔سلامتی دستوں نے جوابی فائر کیے جس بتدریج تصادم میں بدلتا گیا اور اس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک انتہاپسندوں کی شناخت محمد ادریس سلطان عرف چھوٹا ابرار ساکن سفان گری شوپیان اور عامر حسین راٹھیر عرف ابو ثوبان ساکن اونیرا شوپیان کے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں سلامتی دستوں کے اہلکاروں پر حملوں اور علاقہ کے لوگوں پر زیادتیاں کرنے میں ملوث تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army deserter among 2 hizb ultras killed in shopian encounter in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply