کشمیر میں انتہاپسندوں کے حملے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی

سری نگر:کشمیر کے کپوارہ میں بدھ کی صبح انتہا پسندوں نے ایک فوجی قافلہ پر گھات کگا کر حملہ کردیا جس میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کپوارہ ضلع کے کرال گنڈ علاقے میں جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر حملہ کر دیا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی فورا ہی جوابی کاروائی کی۔
زخمی اہلکاروں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اضافی سلامتی دستوں کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے اور جنگجوؤں کی تلاش جا رہی ہے۔پورے خطے میں سرچ ا?پریشن شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں 09جولائی کے بعد یہ دوسرا حملہ ہے۔حزب المجاہدین کا کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی میں تشدد کی لہر پھیل گئی تھی جو اب بھی جاری ہے۔عوام کے پرتشددمظاہروں کی وجہ س اب تک 75افراد ہلاک جبکہ 7ہزار سے زائدزخمی ہیں جن میں سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army convoy attacked in jks kupwara 3 jawans injured in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply