فوجی سربراہ جنرل راوت نے جموں و کشمیرکا دورہ کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں: فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعہ کے روز جموں خطہ کے سرحدی اضلاع کا دورہ کرکے وہاں اگلے علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔ دفاعی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’جنرل بپن راوت سیکورٹی کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی اہلکاروں کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی صبح یہاں پہنچے‘۔ انہوں نے بتایا ’فوجی سربراہ نے بعد ازاں راجوری اور پونچھ اضلاع میں ایل او سی کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی پے درپے خلاف ورزیوں کے تناظر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا‘۔ دفاعی ذرائع نے بتایا ’اس سے قبل جنرل راوت نے جموں میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی‘۔
انہوں نے بتایا ’فوجی سربراہ کے جموں دورے کا مقصد خطہ میں سیکورٹی کی صورتحال کے علاوہ ایل او سی پر تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاریاں کا جائزہ لینا تھا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل راوت کو دورے کے دوران پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایل او سی پر رواں ماہ کے دوران سرحد پار پاکستان کی طرف سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں 9 فوجیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرحدی کشیدگی کے دوران قریب 4 ہزار سرحدی رہائشی محفوظ مقامات پر قائم سرکاری کیمپوں میں منتقل ہوئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief general bipin rawat visits jammu for security review in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply