شمالی کشمیر کپو اڑہ میں سیکورٹی فورسزسے جھڑپ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سری نگر:شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں پیر کے روز انتہا پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین زبردست تصادم ہوا جس میں انتہا پسند وں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو کر فرار ہوجاناپڑا ۔تاہم سیکورٹی فورسز کو کپواڑہ ضلع کی ہند واڑہ علاقہ سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود وہاں سے ملاہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسندوںنے پیر کی صبح ہندواڑہ کے جنگلاتی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی، تاہم انتہا ہسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arms ammunition recovered in kupwara forest in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment