پاکستان سے دہشت گردی مالی اعانت پانے والوں کی پکڑ دھکڑ میں کشمیر میں این آئی اے کے چھاپے

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے افسران سرحد پار دہشت گردی مالی معاونت حاصل کرنے والوں کی پکڑ ددھکڑ کے لیے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں چار مقامات پر گھر گھر چھاپے مار رہے ہیں۔کچھ مکانات کی تو باقاعدہ تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

این آئی اے افسران کے ہمراہ چھاپے مارنے میںریاستی پولس اور سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزارت کا چارج سنبھالنے کے کئی ہفتوں بعد گذشتہ ماہ کہا تھا کہ مرکز جموں و کشمیر میں سرحد پار سے دہشت گردی فنڈنگ میں ملوث عناصرکی پکڑ دھکڑ میں تیزی لائے گا۔

گذشتہ ماہ این آئی اے ایک دہشت گردی فندنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے سخت گیر علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم کو جموں و کشمیر جیل سے دہلی لائی تھی۔

آسیہ اندرابی اور شبیر شاہ کے ساتھ مسرت عالم بھی ایک دہشت گردی کیس میں ج،س میں پاکستان مقیم2008 ممبئی حملوں کا اصل ملزم لشکر طیبہ کا سردارحافظ سعید بھی ملوث ہے،شریک ملزم ہے۔

این آئی اے نے 2018میں12افراد بشمول حافظ سعید ،ایک اور دہشت گردی ماسٹر مائنڈ سید صلاح الدین اور 10کشمیری علیحدگی پسندوں کے خلافوادی میں علیحدگی پسند سرگرمیوں اور دہشت گردی فنڈنگ کیس میں فرد جرم داخل کی تھی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti terror agency raids 4 places in jk over cross border terror funding in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.