وادی کشمیر میں چوٹیاں کاٹنے کے 2 تازہ واقعات سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی

سری نگر: (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات سے شدید خوف وہراس کی لہر پھیل گئی ہے۔ جبکہ تحقیقاتی کمیٹیوں کی تشکیل، ہیلپ لائنوں کے قیام اور 6 لاکھ روپے کے نقدی انعام کے اعلان کے باوجود جموں وکشمیر پولیس ان واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر میں بدھ کے روز خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے دو تازہ واقعات پیش آئے۔ ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد دونوں جگہوں پر مقامی لوگوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے ایک 22 سالہ لڑکی کی چوٹی کاٹ دی۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد نوگام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر شدیداحتجاج کیا۔ وہ ملوثین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another womans hair cut in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply