کشمیر میں حضرت باب عطار الدین ؒ کے آستانے میں پر اسرار آتشزدگی

سری نگر:وادی کشمیر میں آتشزدگی کے ایک پراسرار واقعہ میں ایک اور آستان کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے آرونی میں واقع حضرت باب عطار الدین صاحب کی آستان شریف میں آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کہ فائر ٹینڈرزاور مقامی لوگ موقع پر پہنچتے ، دو منزلہ آستان شریف کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ مذکورہ افسر نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس میں اخروٹ کے کچھ درخت بھی جل گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ سے قبل ایپل ٹاون سوپور میں آتشزدگی کے پراسرار واقعہ میں ایک مسجد اور ایک آستان کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another shrine gutted in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply