مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے ایک کشمیری طالب علم کی وزیراعظم مودی سے اپیل

سری نگر: کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے جاری اب تک کی سب سے طویل ہڑتال اور ’آزادی حامی احتجاجی مظاہروں کی لہر‘ کے درمیان ایک کشمیری طالب علم نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام مکتوب لکھ کر ان سے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔
مذکورہ طالب علم نے اپنے مکتوب میں وزیر اعظم سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکال کر دنیا بھر کے عوام کے قلوب پر راج کرسکتے ہیں۔ سری نگر کے ایک معروف و تاریخی کالج میں انڈر گریجویٹ طالب علم ’بدرالدجیٰ‘ نے وزیراعظم کے نام اپنا مکتوب بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ ان کے نئی دہلی میں دفتری پتہ پر ارسال کیا ہے۔ سری نگر کے رہنے والے 20 سالہ بدر الدجیٰ نے اپنے مختصر مکتوب میں لکھا ہے ’جناب وزیر اعظم صاحب! بی جے پی ہندوستان کی روح کی نمائندگی کا دعویٰ کرتی ہے۔ روحیں ہمیشہ پاک اور مقدس ہوتی ہیں۔
روح ہمیں انصاف کرنا سکھاتی ہے‘۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو ہندوستان کی روح کے منجی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرکے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالیں گے۔ بدرالدوجا نے لکھا ہے ’جناب وزیر اعظم صاحب! آپ ہندوستان کی روح کے منجی ہیں۔ کشمیر کی روح آہ و بکا کررہی ہے۔ کیا آپ اس درد کو محسوس نہیں کرتے؟ آپ مسئلے (مسئلہ کشمیر) کا پائیدار حل نکال کر دنیا بھر کے عوام کے قلوب پر راج کرسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ (کشمیریوں سے) انصاف کریں گے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: An open letter of a kashmiri student to pm modi on the kashmir issue in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply