سیکڑوں امرناتھ یاتری تیسرے روز بھی سری نگر میں پھنسے رہے

سری نگر: حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد سری نگر ۔
جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث صوبہ جموں کے بھگوتی نگر میں واقع یاتری نواسن سے امرناتھ یاترا کو آج تیسرے دن بھی معطل رکھا گیا اور سیکڑوں یاتری سری نگر میں پھنس گئے۔
لیکن جو یاتری بذریعہ فضائی سفر کشمیر میں بال تل اور ننون پہلگام بیس کیمپ پہنچ چکے تھے، آج علی الصبح پوتر گپھا کی طرف روانہ ہوئے۔ دوسری جانب جن یاتریوں نے گذشتہ چار روز کے دوران پوتر گپھا میں شیولنگم کے درشن کئے تھے اور بال تل و ننون پہل گام بیس کیمپوں میں روکے رکھے گئے تھے کو جموں روانہ کردیا گیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بال تل اور پہلگام بیس کیمپوں میں رکے ہوئے قریب 25 ہزار یاتریوں نے پیر کی علی الصبح 129 گاڑیوں میں سوار ہوکر جموں کا قصد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ قافلہ جواہر ٹنل پار کرل چکاہے اور جموں کی طرف رواں دواں ہے۔ تاہم بعض یاتری جو اپنی گاڑیوں میں آئے تھے، ہفتہ کو ہی جموں روانہ ہوئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے کسی بھی یاتری کو آج تیسرے دن بھی جموں بیس کیمپ سے وادی کشمیر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم جنوبی کشمیر میں 48 دنوں تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے جہاں گذشتہ 9 دونوں کے دوران قریب ایک لاکھ 27ہزار یاتریوں نے پوتر گپھا میں شیولنگم کے درشن کئے۔
ایک یاترا افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ ننون پہل گام اور بال تل بیس کیمپوں سے پیر کی صبح اب تک کے سب سے کم 1236ہزار یاتریوں پر مشتمل تازہ قافلے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئے۔ اِن یاتریوں میں سے بیشتر بذریعہ فضائی سفر سری نگر پہنچے تھے۔
مذکورہ یاترا افسر نے بتایا کہ یاترا کے نویں دن6 ہزار 611 یاتریوں نے شیولنگم کے درشن کئے۔ دریں اثنا گجرات کا رہنے والا ایک 50 سالہ یاتری کی بال تل بیس کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔
ایک یاترا افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ بھارت نرماد اسناکر ولد نرماد اسناکر ساکنہ شیوم پارک مین روڑ بلاک 17 گجرات کو بال تل بیس کیمپ میں دل کا شدید دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ رواں امرناتھ یاترا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے یاتریوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: amarnath yatra pilgrims stranded in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply