بی جے پی سے اتحاد زہرپینے جیسا تھا: محبوبہ مفتی

سری نگر: جموں و کشمیر میںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے محبوبہ مفتی کی قیادت والی مخلوط حکومت سے علیحدگی کے کئی مہینوں بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی کو احساس ہوا کہ یہ اتحاد زہر کا گھونٹ پینے کے مترادف تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب تک مخلوط حکومت رہی وہ اس پوری مدت مین ناہیت پریشان رہیں اور سکون کا ایک لمحہ بھی انہیں میسر نہیں ہوا۔

اپنے والد مرحوم و سابق وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے حوالے سے محبوبہ نے کہا کہ بھگوا پارٹی کے ساتھ دوسری بار یہ سوچ کر مخلوط حکومت تشکیل دی گئی تھی کیونکہ اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے دور میں بہترین اتحاد تھا جہاں باہمی اعتماد کا فقدان نہیں تھا۔

لیکن اس بار یہ فیصلہ بھاری پڑا اور اتحاد زہر پینے جیسا ہو گیا۔واضح ہو کہ پی ڈی پی کے ساتھ ساڑھے تین سال تک مخلوط حکومت میں رہنے کے بعد بی جے پی کے قطع تعلق کر لینے سے محبوبہ حکومت پر عتاب نازل ہوا اور ریاست میں گورنر راج نافذ کر کے محبوبہ کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔

بی جے پی نے مخلوط حکومت سے نکلنے کا فیصلہ علیحدگی پسندوں اور خشت باروں کے تئیں محبوبہ کے نرم رویہ کے باعث کرنا پڑا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alliance in j k was like drinking poison mehbooba mufti in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment