تمام سی آر پی ایف کمانڈروں کو صبر و تحمل سے کام لینے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے: اے ڈی جی

سری نگر:سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تمام فیلڈ کمانڈروں کو امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کے دوران صبر و تحمل برتنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عنقریب وادی میں صورتحال معمول پر آئے گی۔ سی آر پی ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) جموں وکشمیر ایس این شریواستو نے جمعرات کو یہاں پاسنگ آؤٹ پریڈکے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا ’ سی آر پی ایف جوانوں کی جانب سے برتے گئے صبر و تحمل کا ثبوت یہ ہے کہ وادی بھر میں گذشتہ 9 جولائی سے پتھراؤ کے واقعات اور دیگر حملوں میں اس فورس کے قریب 1000 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف اہلکار وادی کشمیر میں امن وامان کی فضا کو بحال کرنے کے لئے ریاستی پولیس کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔ شریواستو نے کہا ’سی آر پی ایف جوانوں کی تعیناتی ریاستی پولیس کی مرضی سے عمل میں لائی جاتی ہے‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وادی کی صورتحال بہت جلد معمول پر آئے گی۔
جب ان سے وادی میں ہونے والے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بارے میں پوچھا گیاتو ان کا جواب تھا ’موجودہ صورتحال پر روزانہ بریفنگ ہوتی ہے اور سیکورٹی فورس اہلکاروں کو احتجاجیوں سے نمٹنے کے دوران صبر وتحمل برتنے کی سخت ہدایات دی جارہی ہیں‘۔سی آر پی ایف کے اے ڈی جی نے دعویٰ کیا ’ہماری جانب سے صرف غیر مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف جوانوں کی جانب سے برتے گئے صبر و تحمل کا ثبوت یہ ہے کہ وادی بھر میں گذشتہ 9 جولائی سے پتھراؤ کے واقعات اور دیگر حملوں میں اس فورس کے قریب 1000 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ شریواستو نے کہا کہ موجودہ وقت میں وادی کے حالات کو معمول پر لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم وادی میں امن وامان کی بحالی کے لئے ریاستی پولیس کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حالات کو معمول پر لانے میں ہماری مدد کریں‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All field commanders directed to exercise restraint 1000 crpf men injured srivastav in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply