جموں و کشمیر کے شوپیان میں تینوں مغوی پولس اہلکارمردہ پائے گئے

سری نگر: حزب المجاہدین کی سلامتی دستوں اور سرکاری اداروں میں ملازمت کر رہے کشمیری نوجوانوں کو ”چھوڑو یا مرو“ کی دھمکی کے بعد دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے تینوں پولس اہلکار جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مردہ پڑے پائے گئے۔

حزب المجاہدین کے انتہا پسند ان تینوں پولس اہلکاروں کو، جن کی شناخت فردوس احمد کوچے، کلدیپ سنگھ اور نثار احمد دھوبی کے طور پر کی گئی ہے، جمعہ کو صبح صادق کے وقت ان کے کپران اور بٹا گنڈ گاؤں میں واقع رہائش گاہوں سے نثار کے بھائی فیاض احمد بھٹ کے ساتھکھینچ کرلے گئے تھے ۔

بعد میں فیاض بھٹ کو رہا کر دیا گیا تھا۔ایک دو منٹ کے صوتی ویڈیو میں سلامتی دستوں کی تصویریں اور حزب المجاہدین کے جھنڈوںکے ساتھ جو دھمکی دی گئی ہے وہ حزب کے ترجمان عمر بن خطاب کی آواز بتائی جارہی ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گروپ کا ایک رکن سلامتی دستوں میں شامل شخص کے گھروالوں کے نام ایک پیغام کے ساتھ اسی علاقہ میں موجود ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All 3 spos abducted by militants found dead in jks shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply