طوفانی بارشوں، برفباری اور تودے گرنے کے باعث کشمیر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع

سری نگر:شدید بارشوں اور برف باری نے وادی کشمیر کا باقی ملک سے رابطہ منقطع کر دیا ۔ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کو گاڑیوں کی آمدورفت کلی طور پر معطل کردی گئی۔ اس شاہراہ پر بدھ کو بھی بارشوں کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی تھی۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ کہ شاہراہ کے بند ہونے کے سبب کشمیر آنے والی گاڑیوں جموں میں کئی ایک مقامات بشمول ادھم پور اور نگروٹہ میں پھنسگئی ہیں۔
اسی طرح سینکڑوں کی تعداد میں بھاری گاڑیوں جواہر ٹنل کے اس پار قاضی گنڈ اور اننت ناگ میں کھڑی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اگرچہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار بارڈر روڑس آرگنائزیشن (بی آر او) نے مٹی کے تودوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے، تاہم موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے کام میں خلل پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بی آر او اور مختلف مقامات پر تعینات ٹریفک پولیس عہدیداروں کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی بحال کیا جائے گا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After heavy rainfall landslide jammu srinagar highway blocked in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply