حریت کانفرنس چیرمین سید علی کے فرزند نعیم گیلانی کو این آئی اے کا نوٹس

سری نگر: (یو ا ین آئی) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کے خلاف نوٹس جاری کرکے انہیں سری نگر میں واقع ایجنسی کے تفتیشی مرکز شیوپورہ میں حاضر ہونے کے لئے کہا ہے۔حریت کانفرنس کی طرف یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ’مسٹر گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی کے خلاف این آئی اے نے ایک تفتیشی نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں این آئی اے کی تفتیشی مرکز واقع شیوپورہ میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے‘۔
نوٹس پر ردّعمل ظاہرکرتے ہوئے حریت نے کہا ہے کہ ایسے مضحکہ خیز مفروضوں کی آڑ میں مسٹر گیلانی کے اہل خانہ کو زیرِ عتاب لانے سے ہندوستان کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے کیونکہ ہندوستانی سرکار نے اس سے قبل حریت قیادت کے خلاف بارہا کردار کشی کی ایسی لاحاصل کوششوں کو آزمایا ہے، لیکن پھر بھی عوام میں حریت قیادت پر اعتماد کو متزلزل نہ کر سکی۔
بیان میں حریت کانفرنس نے وزارت داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے ماتحت این آئی اے کو حریت کانفرنس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر مامور کیا ہے تاکہ معاملات کشمیر سے دہلی منتقل ہوں اور حریت قیادت کو ڈرایا دھمکا کر خوفزدہ کیا جاسکے، لیکن بے نظیراور بے مثال قربانیوں کی داستان رقم کرنے والی قوم کے قائدین ان جابرانہ حربوں سے ہرگز خائف نہیں ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے کچھ بینک کھاتوں میں ’رقومات کی مبینہ منتقلی کی‘جس کو مبینہ طور پر وادی میں جاری احتجاجی لہر کو مالی طور پر مدد کی غرض سے منتقل کیا گیا ہے، تحقیقات کے لئے گذشتہ دنوں ایک اعلیٰ سطحی این آئی اے ٹیم وادی میں خیمہ زن ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After grilling sehrai ors nia issues notice to geelanis son says hurriyat in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply