کشمیر میں سری نگر ۔بڈگام کے درمیان ٹرین آمد و رفت بحال

سری نگر:ریلوے نے بدھ کو کامیاب ٹرائل کے بعد جمعرات کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور بڈگام کے درمیان ریل سروس بحال کردی گئی۔ تاہم ساڑے چار ماہ بعد بحال ہونے والی اس ریل گاڑی کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد آت میں نمک برابر تھی۔۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے ادھم پورہ کے درمیان چلنے والی اس ریل سروس کو وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی مظاہروں کے لہر کے بعد معطل کیا گیا تھا۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی کو بتایا ’بارہمولہ اور قاضی گنڈ کے درمیان ریل سروس کو بحال کرنے میں ابھی کم از کم دس سے بارہ دن لگیں گے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرین کا بدھ کو وسطی کشمیر کے سری نگر اور بڈگام کے درمیان کامیاب ٹرائل رن کیا گیا۔ مذکورہ افسر نے بتایا ’ٹرین جمعرات کو دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر بڈگام سے روانہ ہوکر دس منٹ کے اندر نوگام(سری نگر) پہنچی۔بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو پہلی ٹرین سے سفر کرنے والوں میں صرف میڈیا کے نمائندے اور فوٹو و ویڈیو جرنلسٹس شامل تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After four months budgam srinagar rail service to resumed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags:

Leave a Reply