ایک افغان شہری پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار

سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 27 سالہ افغانی شہری کو پاکستان میں داخل ہونے کے لئے لائن آف کنٹرول کی طرف پیش قدمی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محمد داؤد نامی افغانی شہری کو جمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے کرالہار میں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ شہری کو دہلی سے ملک بدر کئے جانے کا انتظار تھا۔ ذرائع نے بتایا ’داؤد ایل او سی کے راستے پہلے پاکستان زیر قبضہ کشمیر اور بعدازاں افغانستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا چکا تھا‘۔ انہوں نے بتایا ’داؤدکو اگرچہ نئی دہلی میں نارکوٹیک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹراپک سب سٹینسز ایکٹ معاملے سے بری کیا گیا تھا۔
تاہم حکومت نے داؤد کو بری کئے جانے کے خلاف اپیل کی تھی۔ داؤد کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وہ اپنی نقل وحرکت نئی دہلی کے لامپور نریلا تک ہی محدود رکھے‘۔ انہوں نے بتایا کہ داؤد کا پاسپورٹ نئی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ضبط کیا تھا۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ افغانی شہری کی پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کے معاملے میں اوڑی کے دو رہائشیوں اور ایک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’تینوں شہری داؤد کو مبینہ طور پر افغانستان فرار ہونے میں مدد کررہے تھے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghan national arrested while trying to exfiltrate to pakistan in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply